پیر، 21 مارچ، 2022

درخت بنا موت کا سبب ایک خاتون کے لیے ۔۔۔۔۔۔



چڑیا گھر میں ہوا یہ قدرت کا کرشمہ بن گیا کسی کی جان کا سبب۔۔۔۔۔۔





کون جانتا ہے کب اس کے ساتھ قدرت کیا کھیل کھیل جائے۔ کون جانتا ہے کون سی سانس کی آخری سانس بن جائے۔ کون سی خوشی اس کی آخری خوشی ہو اور کونسا دکھ اس کی زندگی کا آخری دکھ۔۔۔


بہت سے لوگ ہماری زندگی کے ایسے چلے جاتے ہیں کہ جن کا تو ہم و گمان بھی نہیںکر سکتے۔ حقیقت تو آخر یہی ہے ہم اپنی ساری زندگی اسی فانی دنیا کی رنگینیوں میں گزار دیتے ہیں لیکن یہ نہیں سوچتے کہ پتہ نہیں کب اٗس آخری اور ہمیشہ کی زندگی سے بلاوا آ جائے لیکن یہی قدرت کا نظام ہے جسے ہم جلا نہیں سکتے تے۔۔۔۔


ایسا ہی یہ قدرت کے نظام کا ایک واقعہ آپ کو بتانے جا رہی ہوں۔۔۔۔


یہ واقعہ پیش آیا آزاد کشمیر سے ایک خاتون کے ساتھ جو کہ آزاد کشمیر سے لاہور کے چڑیا گھر میں اپنے خاندان کے ساتھ سیر و تفریح کے لیے آئی تھیں۔


ڈپٹی ڈائریکٹر زو کے مطابق یہ فیملی آزادکشمیر سے آئی تھی اس فیملی میں پانچ لوگ تھے جن میں:

 ایک بزرگ

 میاں بیوی اور ان کی ایک بیٹی

 اور تین سال کی پوتی شامل تھی۔


یہ فیملی درخت کے نیچے آرام و سکون اور اطمینان سے بیٹھ گئی تھی اپنا دن انجوائے کرنے کے لیے کہ اچانک سے درخت کی ایک بڑی سی شاخ میاں بیوی پر آگری۔۔وہاں اور بھی لوگ موجود تھے جن میں انکی فیملی اور زو کا گارڈ بھی شامل تھا۔ باقی لوگ تو بچ گئے لیکن میاں بیوی اس وصحیح شاخ سے نہ بچ سکے---- ۔




خاتون نے جیسے ہی شاخ  کی آواز سنی وہ اٹھ کر بھاگنے لگی کہ نیچے زمین پر پڑا پتھر ان کے پاؤں سے ٹکرایا اور وہ زمین پر گر گئی۔ پتھر ٹکرانے کی وجہ سے ان کا خون بہت زیادہ  بہہ نکلا جس کی وجہ سے وہ موقہ پر ہی وفات پا گئ۔ جب کہ خاوند کو ہسپتال لے جایا گیا ان کا طبی معائنہ کیاگیا ان کو ایکسرے وغیرہ کیے گئے اور پھر ان کو ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت مل گئی۔۔۔۔


تو دوستو یہ کہانی ہے ایک قدرتی آفت کی۔۔۔ ایک  قدرت کے کرشمے کی۔۔۔ ایک لمحات ایک خاندان  کو زندگی بھر کے لئے افسردہ کر گیا۔ ایک بیٹی کو ہمیشہ کے لیے اپنی ماں کی محبت اور شفقت سے محروم کر گیا۔۔۔۔۔۔

درخت بنا موت کا سبب ایک خاتون کے لیے ۔۔۔۔۔۔

چڑیا گھر میں ہوا یہ قدرت کا کرشمہ بن گیا کسی کی جان کا سبب۔۔۔۔۔۔ کون جانتا ہے کب اس کے ساتھ قدرت کیا کھیل کھیل جائے۔ کون جانتا ہے کون سی سا...